بھارت

امریکی نائب وزیر خارجہ کی قانون سازوں کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بریفنگ

واشنگٹن03مارچ (کے ایم ایس)
ایک سینئر امریکی سفارت کار نے تسلیم کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق چیلنجز درپیش ہیں۔
امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ڈونالڈ لو نے یہ بات بدھ کو انڈیا امریکہ تعلقات کے بارے میں ایک سماعت کے دوران جنوبی ووسطی ایشیا،اور انسداد دہشت گردی سے متعلق امریکی سینٹ کی خارجہ تعلقات کی سب کمیٹی کے ارکان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی ۔ اگرچہ ڈونلڈ لو نے بریفنگ کے دوران مقبوضہ کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے انسانیت سوز اور سفاکانہ اقدامات کو نظر انداز کیاتاہم انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات نہیں منعقد کرائے گئے ہیں اور صحافیوں کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہے جبکہ وادی کشمیرمیں بعض ممتاز صحافیوں کو گرفتار کیاگیا ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جو بائیڈن انتظامیہ خطے کی سیکورٹی کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔امریکی نائب وزیر خارجہ کہا کہ امریکہ توقع رکھتا ہے کہ تمام کشمیریوں کو عزت ووقار کے ساتھ زندہ رہنے کاحق حاصل ہو اور ان کی سلامتی کا تحفظ کیاجانا چاہیے اورہم ان وعدوں کی تکمیل کے لیے بھارت کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button