بھارت

بھارت میں ہر گھنٹے میں ایک کسان خود کشی کر رہا ہے، کانگریس

نئی دلی21ستمبر(کے ایم ایس) انڈین نیشنل کانگریس نے کہا ہے کہ بھارت کی زمینی صورتحال اتنی خراب ہو چکی ہے کہ ہرگھنٹے اوسطاً ایک کسان خود کشی کرنے پر مجبور ہو رہا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے نئی دلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر میںایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مودی حکومت کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2021میںزراعت سے وابستہ کل10ہزار8سو81افراد نے خودکشی کی ہے۔ انہوںنے نیشنل کرائم بیورو(این سی آر بی ) کے اعداد وشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2014سے 2021تک بھارت میں 53ہزارسے زائد کسانوں نے خود کشی کی۔انہوں نے کہا کہ ہر روز 21کسان مفلسی اور مایوسی کی حالت میں خودکشی کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔
کانگریس ترجمان نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کسانوں کو یہ انتہائی قدم اٹھانے پر کس نے مجبور کیا ۔ انہوںنے اسے مودی حکومت کی ناکامی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں لوگوں کے کھانے کے لیے اناج پیدا کرنے والے کسانوں کی اس قابل رحم حالت کے باوجود وزیراعظم نریندر مودی تماشاکرنے اور اپنے جھوٹ کو پھیلانے میں مصروف ہیں ۔ انہوںنے اس سلسلے میں مہاراشٹر کے ایک کسان دشرتھ لکشمن کیداری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کسان نے خود کشی کے اپنے نوٹ میں مودی کی بے عملی کو اپنی خود کشی کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button