پاکستان

تہاڑ جیل میں قید یاسین ملک کی جان کو خطرہ لاحق ہے، مشعال ملک

meshاسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند اپنے شوہراور لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے ساتھ بھارتی حکام کے غیر انسانی رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں یاسین ملک کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشعال ملک نے ایک بیان میں انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سے اپیل ہے کہ وہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے مقبول ترین رہنما کی زندگی بچانے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ یاسین ملک نے عدالتی احکامات کے باوجود مناسب علاج کیلئے ہسپتال لے جانے میں جیل حکام کے تاخیری حربوں اور ان کے ساتھ روارکھے جانیوالے غیر انسانی رویے کے خلاف احتجاجا ادویات لینا بند کر دی ہیں اورانکی حالت تشویشناک حد تک بگڑ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کے پیس میکر کی میعاد ختم ہوچکی ہے جس کی وجہ سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یاسین ملک دل اورگردوں کے عارضے میں بھی مبتلا ہیں جبکہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق یاسین ملک کے وزن میں بھی کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے ۔مشعال ملک نے کہا کہ تہاڑ جیل میں علاج معالجے کی مناسب سہولت نہ ہونے کی وجہ سے محمد یاسین ملک کی صحت تیزی سے گر رہی ہے اور ف دو ہفتے قبل یاسین ملک کی والدہ نے اپنے بیٹے کی بگڑتی ہوئی صحت کی جانب توجہ مبذول کرانے کے لیے دلی کی ایک عدالت سے رجوع کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ان کے شوہر یاسین ملک کی
بگڑتی ہوئی حالت کے پیش نظرفوری طورپر ہسپتال منتقل کر کے مکمل طورپر ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھاجانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو 13فروری کو ان کی حالت تشویشناک حد تک خراب ہونے کے بعد ہی دلی کے ایک سرکاری ہسپتال لے جایا گیاتھا۔مشعال ملک نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سے آزادی پسند رہنما کی جان بچانے کیلئے مداخلت کی اپیل کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button