پاکستان کا بھا رت میں نبی اکرم حضرت محمدۖ کی شان میں گستاخی پر اوآئی سی کی طرف سے اقوام متحدہ میں تشویش کا اظہار
اسلام آباد21 جون (کے ایم ایس)
پاکستان نے بھا رت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنمائوں کی طرف سے نبی اکرم حضرت محمدۖ کی شان میں گستاخی پراسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے اقوام متحدہ میں تشویش کا اظہارکیاہے اورمقدس اسلامی ہستیوں اورمذہبی علامات کی توہین کی مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس تشویش کااظہاراقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے منافرت پرمبنی بیانیے کامقابلہ کرنے کے بارے میں جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے اوآئی سی ممالک کی طرف سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پاکستانی مندوب نے کہاکہ اسلام مخالف پروپیگنڈے سے ڈیڑھ ارب سے زیادہ مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور یہ آزادی اظہارکے حق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔انہوںنے کہاکہ اگراس معاملے سے صرفِ نظرکیاجائے تواس سے امن اورترقی کاراستہ رک سکتاہے اورتنازعات ،مذہبی کشیدگیوں اوربڑے پیمانے پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی راہ ہموارہوسکتی ہے۔