مقبوضہ جموں و کشمیر

آزادی پسند کارکن نجم الدین خا ن کو زبردست خراج عقیدت

راولپنڈی27 اگست (کے ایم ایس )
راولپنڈی میں آج ایک تعزیتی اجلاس میںمعروف آزادی پسند کارکن اورتحریک حریت جموںوکشمیر کے شہید چیئرمین محمد اشرف صحرائی کے بھتیجے نجم الدین خان کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ، نجم الدین حال ہی میں مظفر آباد میں مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے تھے ۔ انہیں1990کی دہائی کے آغاز میں بھارتی حکام کی طرف سے بار بار ہراساں کیے جانے کے بعد آزاد کشمیر ہجرت کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ اشرف صحرائی کے ایک اور بھتیجے عبدالقیوم خان بھی کوبھی اسی عرصے کے دوران بھارتی فورسز نے شہید کردیا تھا۔تحریک حریت جموں و کشمیر کے کنوینر غلام محمد صفی نے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نجم الدین خان اور جملہ کشمیری شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے دی گئی کشمیری شہداء کی قربانیوںکو ہرگز رائیگاںنہیں جانے دیا جائے گا اور ایک دن ضرور جموںوکشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔
ادھر بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی اور جموں و کشمیر مسلم لیگ کے قائم مقام چیئرمین عبدالاحد پرہ نے بھی اپنے بیانات میں نجم الدین خان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button