بھارت

بی جے پی نے ہمیشہ ہندوئوں اور مسلمانوں کے درمیان نفرت کی سیاست کی ہے : سماج وادی پارٹی

hate-speechمرادآباد: سماج وادی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہاہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہمیشہ ہندوئوں اور مسلمانوں کے درمیان نفرت کی سیاست کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے پیر کو مرادآباد میں ایک ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی نے ہمیشہ ہندوئوں اور مسلمانوں کے درمیان نفرت اور تقسیم کی سیاست کی ہے اورمسلمانوں سے نفرت کے نام پر ووٹ مانگے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے کبھی مسلم طالبات کے حجاب کا مسئلہ کھڑا کیا تو کبھی نماز اورمساجد پر سیاست کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے دور حکومت میں کبھی مساجد پر بلڈوزر چلاگئے تو کبھی مدارس پر ۔ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہاکہ مسلمان اور ہندو ڈیڑھ ہزار سال سے اس ملک میں ساتھ رہ رہے ہیں ۔ انہوں نے سوال کیاکہ ایک ساتھ رہنے والوں کے درمیان اتنی نفرت اور فاصلے پیدا کرنا کون سا قومی مفاد ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button