مقبوضہ جموں و کشمیر

جنیوا:کشمیری وفد کا اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے بھارت مخالف مظاہرہ

WhatsApp Image 2024-03-15 at 8.28.45 PM

جنیوا:الطاف حسین وانی کی سربراہی میں کشمیری وفد نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کے خلاف جنیوا اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے شدید احتجاج کیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق احتجاجی مظاہرے سے وفد کے نمائندوں کے علاوہ آصف جرال، سردار امجد یوسف، سید فیض نقشبندی، حسن بنا عتیق جرال اور دیگر نے خطاب کیا۔مقررین نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری خونریزی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ کے کمیشن کی فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 55ویں اجلاس میں شرکت کے لیے جنیوا میں موجود کشمیری وفد نے اس موقع پر عالمی ادارے کی انسانی حقوق کونسل اورحقوق کی دیگر بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموںکشمیر میں آباد ی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی مذموم بھارتی کوششوں کا موثر نوٹس لیں۔
انہوںنے کہا کہ جموںوکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک منتازعہ خطہ ہے اور اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کررکھا ہے لہذا یہ عالمی ادارے کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس حق کی فراہمی کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button