مقبوضہ جموں و کشمیر
بی جے پی حکومت جموں وکشمیر میں آمریت کا بھر پور مظاہرہ کر رہی ہے ، کانگریس
سرینگر17 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس کی مقبوضہ علاقے کی شاخ کے صدر وقار رسول وانی نے بھارتی حکومت سے کہا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کو فوری طور پر بحال کرے اور علاقے میں اسمبلی انتخابات کرائے۔
وقار رسول وانی نے سرینگر میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں وکشمیرمیں آمریت کا بھر پور مظاہرہ کر رہی ہے بلڈوزروں اور پبلک سیفٹی ایکٹ کے ذرلوگوں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پہلے ہی شدید بے روزگاری کی زد میں ہے اور اب حکام انسداد تجاوزات مہم کی آڑ میں مسماری اور بے دخلی کے ذریعے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔وقار رسول نے افسوس ظاہر کیا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو مسکسک غربت میں دھکیلا جا رہا ہے.