لداخمقبوضہ جموں و کشمیر

لداخ :کارگل ڈیموکریٹک الائنس کی طرف سے کل ہڑتال کااعلان

ladakh19

کارگل :مقبوضہ جموں وکشمیر میں کارگل ڈیموکریٹک الائنس نے لداخ خطے کے آئینی اورسیاسی حقوق کی بحالی کیلئے گزشتہ 13روز سے بھوک ہڑتال کرنے والے ممتاز ماہر تعلیم سونم وانگچک کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کل لداخ میں عام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سونم وانگچک لداخ خطے کے عوام کی سیاسی اور آئینی حقوق کی بحالی کیلئے گزشتہ 13دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں ۔لداخ کے آئینی حقوق تحفظ کے ممتاز وکیل وانگچوک نے خطے کی سنگین صورتحال کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 250افراد خطے کے ماحولیاتی تحفظ اور لداخ کی مقامی ثقافت کے تحفظ کے اپنے مطالبے کے حق میں شدید سردموسم میں احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔وانگچک نے اپنے پیغام میں لداخ میں قابض انتظامیہ کے قول و فعل میں تضاد پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے میں جمہوری حقوق پر قدغن اور قابض انتظامیہ کے حد سے زیادہ کنٹرول پر افسوس کا اظہار کیا۔کارگل ڈیموکریٹک الائنس کے شریک چیئرمین قمر علی اخون نے لداخ کے عوام کے مطالبات کے حق میں سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال کی مکمل حمایت کی ۔ الائنس کے ایک اور لیڈر اصغر علی کربلائی نے لداخ کے لوگوں کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی بھارتی حکومت کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیاکہ مستقبل کی حکمت عملی وضع کرنے کیلئے لہہ یا کارگل میں مشترکہ قیادت کے اجلاس منعقد کئے جائیں گے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button