مقبوضہ جموں و کشمیر

میر واعظ عمر فاروق کا آلوچی باغ، ڈل جھیل میں آتشزدگی کے واقعات پر اظہار افسوس

0ee504d0-8eeb-4c3c-9637-12d4f3bc4661سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دارالخیر میرواعظ منزل نے تنظیم اور اس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے سرینگر کے علاقوں آلوچی باغ اور ڈل جھیل میں آتشزدگی کے حالیہ واقعات میں ہونے والے نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر کے علاقے آلوچی باغ میں آتشزدگی کے واقعے میں چار رہائشی مکانات اور دیگر املاک جل کر خاکستر ہو گئی جبکہ ڈل جھیل میں آگ لگنے سے پانچ کشتیاں تباہ ہو گئیں۔ دارالخیر نے ایک بیان میں میرواعظ عمر فاروق کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کی فوری بحالی کے لیے ہر ممکن مدد کی ضرورت پر زور دیا۔دریں اثناء دارالخیر میرواعظ منزل سے ایک وفد مفتی غلام رسول سامون کی قیادت میں آلوچی باغ گیا اور متاثرہ خاندانوں کو چاول، آٹا، کمبل، کچن کا سامان اور دیگر بنیادی ضروریات پیش کیں۔وفد ڈل جھیل کے آتشزدگی سے متاثرہ خاندانوں سے بھی ملا اور میر واعظ عمر فاروق کی جانب سے ہائوس بوٹ مالکان کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔دارالخیر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سردیوں میں گیس، ہیٹر، بوائلر، بجلی کے کمبل اور کانگڑیوں وغیرہ کے استعمال میں احتیاط برتیں تاکہ آتشزدگی کے حادثات سے حتی الامکان بچا جا سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button