خصوصی رپورٹ

بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں سے نسلی امتیاز ، برتری اور نفرت کاسلسلہ مسلسل جاری

2 (1)اسلام آباد: نریندرمودی کی زیر قیادت بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں سے نسلی امتیاز ، برتری اور نفرت کاسلسلہ مسلسل جاری ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج نسلی امتیاز کے خاتمے کے عالمی دن پر کے موقع جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت بھارت پر بھارتیہ جنتاپارٹی کی نسل پرست ہندوتوا حکومت برسراقتدارہے۔ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ نسل پرست مودی حکومت بھارت بھر میں مذہبی اقلیتوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے دہشت گردی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور بھارتذات پات کا نظام دنیا میں نسلی امتیاز کی قدیم ترین شکل ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ذات پات کی بنیاد پر امتیازی سلوک کے اثرات اس جدید دور میں بھی بھارت میں بہت گہرے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ ذات پات کی بنیاد پر لاکھوں ہندوستانیوں کے ساتھ ظالمانہ، غیر انسانی اور ذلت آمیز سلوک کو جائز قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیاگیا ہے کہ بھارت میں اونچی ذات کے ہندوئوں کی طرف سے دلت ،شودر اوردکشت جیسی نچلی ذاتوں کے ہندوئوں کا مسلسل استحصال کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میںمختلف بین الاقوامی رپورٹوںکے انکشافات کاحوالہ دیتے ہوئے کہاگیاہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے مسلمانوں، مسیحیوں ، دلتوں اور سکھوں کی زندگی کو ابتر بنادیا ہے اور وہ مسلسل خوف کے ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آج بھارت میں بی جے پی رہنمائوں کی قیادت میں ہندو انتہا پسند مسلمانوں کی نسل کشی کا کھلم کھلا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button