خصوصی رپورٹ

بھارتی ذرائع ابلاغ پاکستان کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے میں ماہر ہیں: رپورٹ

اسلام آباد 30 جنوری (کے ایم ایس)بھارتی ذرائع ابلاغ پاکستان کے بارے میں غلط معلومات اور جھوٹی خبریں پھیلانے میں ماہر ہیں اور جب پاکستان اور تنازعہ کشمیر کی بات آتی ہے تو وہ ہندوتوا کے ترجمان بن کرکام کررہے ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میڈیا، سائبر ٹیکنالوجی اور دہشت گردی کو پاکستان اور کشمیریوں کے خلاف اہم ہائبرڈ ہتھیاروںکے طور پر استعمال کر رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی صحافی اور ٹی وی اینکر پاکستان اور کشمیر کے بارے میں وہی کچھ بیان کر رہے ہیں جو بی جے پی حکومت کی سرکاری پالیسی کے عین مطابق ہو۔ آر ایس ایس سے منسلک بھارتی ذرائع ابلاغ ہندوتوا نظریے کا پرچار کرنے کے مشن پر ہیں۔یورپی یونین کے” ڈس انفو لیب“ نے پہلے ہی پاکستان کے خلاف غلط معلومات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کرکے بھارت کا اصل چہرہ اور پاکستان سے نفرت کا پردہ فاش کر دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی ہائبرڈ جنگ سے لے کر غیر قانونی طور پربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر کو ایک کالونی بنانے تک ہر چیز سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت ایک فسطائی ریاست ہے اور پاکستان کے خلاف معلوماتی جنگ کو ایک اہم ہائبرڈہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کے غلط معلومات کے نیٹ ورک کا مقصد پوری دنیا میں پاکستان کا منفی تاثر پیدا کرنا ہے۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ جنگی جنون اور نفرت انگیزی میں مبتلا بھارتی ذرائع ابلاغ آر ایس ایس کی خواہش اور ایماءپر مودی کے فسطائی ایجنڈے کی حمایت کر رہے ہیں لیکن وہ پاکستان اور کشمیر یوںکی تحریک کو بدنام کرنے کی اپنی سازشوں میں ناکام ہوکر رہیں گے کیونکہ پاکستان اور کشمیری عوام بھارت کی مذموم سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button