مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں محاصرے اورتلاشی کی کارروائ کے دوران مزید تین نوجوان گرفتار

CASOسرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے سوپور قصبے میں تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فو جیوں نے نوجوانوں کو قصبے کے علاقے فروٹ منڈی کراسنگ سے ایک تلاشی کارروائی کے دوران گرفتارکیا۔ گرفتارنوجوانوں کی شناخت فیصل احمد، عاقب اور عادل کے ناموں سے ہوئی ہے۔فوجیوں نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے انہیں مجاہد تنظیموں کے کارکن قراردیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیاہے۔اس سے قبل بھارتی پولیس نے بارہمولہ میں بھی پانچ نوجوانوں کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے انہیں ڈسٹرکٹ جیل ادھم پور اور کوٹ بھلوال جیل جموں میں نظر بند کردیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button