مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : بھارتی پولیس کا اے ایس آئی حرکت قلب بند ہونے سے ہلاک
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک بھارتی پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر خوشحال احمد ضلع کے قصبہ سوپور کے ریلوے سٹیشن پر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا۔ کاتیاوالی چندوسہ کا رہائشی اے ایس آئی ضلع میں ڈی پی او تعینات تھا۔