مقبوضہ جموں و کشمیر

بڈگام :آغا سید حسن نے مہینوں بعد نماز جمعہ کی امامت کی

 

سرینگر 05 نومبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کئی ماہ بعد آج بڈگام میں مرکزی امام بارگاہ میں نماز جمعہ کی امامت کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، آغا سید حسن الموسوی الصفوی کو نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے 05 اگست 2019 کو گھر میں نظر بند کر دیا تھا جب اس نے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت منسوخ کر کے اسے فوجی محاصرے میں لے لیا تھا۔ گھر میں مسلسل نظر بندی اور قابض حکام کی طرف سے مناسب طبی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے ان کی صحت بگڑ گئی تھی۔ وہ گزشتہ تین ماہ سے زیر علاج تھے۔
آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان تمام لوگوں اور خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور جو لوگ وقتاً فوقتاً ان کی عیادت کرتے رہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button