بھارت

بھارتی الیکشن کمیشن ہندوتوا بھارتیہ جنتاپارٹی کے ایک ونگ کے طورپر کام کر رہا ہے، عام آدمی پارٹی

aap mass fast protestنئی دلی:بھارت میں عام آدمی پارٹی نے آئندہ پارلیمانی انتخابات کی ساکھ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی الیکشن کمیشن ہندوتوا بھارتیہ جنتاپارٹی کے ایک ونگ کے طورپر کام کر رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عام آدمی پارٹی کی چیف ترجمان پرینکا ککڑ نے ایک پریس کانفرنس میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انتخابی ضابطہ اخلاق سے متعلق پارٹی کی پوسٹوں کو ہٹانے کے الیکشن کمیشن کے حکم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن نے 16مارچ کولوک سبھا انتخابات کے شیڈول کا اعلان کے بعد اس ضابطہ اخلاق کو نافذ کیاتھا ۔انہوں نے عام آدمی پارٹی نے بی جے پی اوراسکی تشہیری ہورڈنگز کے خلاف الیکشن کمیشن میں دو شکایات درج کرائی تھیں لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ الیکشن کمیشن بی جے پی کے ایک ونگ کے طور پر کام کر رہا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button