مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: انتظامیہ نے الیکشن ڈیوٹی سے انکار پر سرکاری ملازم کومعطل کردیا

download (6)سرینگر : بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میںبھارتی انتظامیہ ایک کشمیری سرکاری ملازم کو الیکشن ڈیوٹی سے انکار پر معطل کر دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انتظامیہ نے بھارتی پارلیمانی انتخابات کی ڈیوٹی سے انکار پر سرکاری ملازم جاوید احمد صوفی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے معطل کر دیا۔

یاد رہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پارلیمنٹ کے انتخابات آج 19اپریل سے 20 مئی تک پانچ مرحلوں میں ہونگے ۔ قابض بھارتی فورسز نے ان نام نہاد انتخابات سے قبل سیکورٹی کے نام پر محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔ فورسز اہلکار لوگوں کو شدید ہراساں کر رہے ہیں، اب تک سینکڑوں نوجوان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپنے جذبات اور رائے کا اظہار کرنے پر صحافیوں،انسانی حقوق کے کارکنوں اور عام شہریوں کو تھانوں میں طلب کیا جا رہا ہے۔ بھارتی ایجنسیاں کشمیریوں کو انتخابات میں ہندوتوا بی جے پی اور اس کے کٹھ پتلیوں کی حمایت کرنے پر مجبور کر رہی ہیں

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button