مقبوضہ جموں وکشمیرمیں حالات بد سے بدتر ہو گئے ہیں: محبوبہ مفتی
سرینگر10اکتوبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ علاقے میں حالات بدسے بدتر ہو چکے ہیں اور بھارتی حکومت سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لئے ظالمانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہیں ایک مسلمان شخص کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرنے سے روکنے کے لئے گھر میں نظربند رکھا گیا ہے جس کو بھارتی فورسز نے جمعرات کے روز ضلع اسلام آباد میں فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی چلی گئی ہے۔ میرے خدشات اس حقیقت سے مزید پختہ ہو گئے ہیں کہ حکومت غلطیوں کا ازالہ کرنے کے بجائے انتخابات میں سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے اپنی ظالمانہ پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے کیونکہ اس کے ذہن میں اترپردیش کے آئندہ انتخابات ہیں۔