مقبوضہ جموں و کشمیر

مصدق عادل کے انتقال پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے

سرینگر07جون (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سینئرحریت رہنما محمد مصدق عادل کے انتقال پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے جن میںحریت رہنمائوں اور تنظیموں نے تحریک آزادی کشمیر کے مرحوم رہنما کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں محمدمصدق عادل کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا جو گزشتہ روز اپنے آبائی قصبے سوپور میں انتقال کر گئے۔ڈی ایف پی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ اور قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے کہا کہ محمد مصدق عادل نے اپنی پوری زندگی کشمیر کاز کے لئے وقف کررکھی تھی اور وہ جدوجہد آزادی کے علمبرداروں میں شامل تھے۔سوگوار خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرحوم قائد کی خدمات اور مقدس مقصد کے لیے قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما نعیم احمد خان نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں مرحوم رہنما کے ساتھ اپنی طویل رفاقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ مصدق عادل نے اپنے ضمیر کے سواکبھی کسی اور کی نہیں سنی۔ نعیم خان نے کہاکہ آزمائشوں اور مصیبتوں کا سامنا کرنے کے باوجود مصدق عادل نے اپنے نظریات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے اللہ سے دعا کی کہ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔حریت آزاد کشمیر کے رہنما مشتاق احمد بٹ نے کہا کہ کشمیری عوام محمد مصدق عادل کے انتقال کے بعد ایک سچے رہنما سے محروم ہوگئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button