مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی نے شکست کے خوف سے وادی کشمیر میں اپنے امیدوار کھڑے نہیں کیے، عمر عبداللہ

BJP Abdullah

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی نے شکست کے خوف سے پارلیمانی انتخابات کیلئے وادی کشمیر میں اپنے امیدوار کھڑے نہیں کیے اور وہ اپنے کٹھ پتلیوں کیساتھ پس پردہ معاملات طے کر رہی ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے ان خیالات کا اظہاربھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی وادی کشمیر میں اپنے امیدوار کھڑے نہیں کرے گی۔ عمر عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیت شاہ کا یہ بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ بی جے پی کو یہاں کوئی حمایت حاصل نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے 2019کے پارلیمانی انتخابات میں وادی کشمیر میں امیدوار کھڑے کیے تھے لیکن اس مرتبہ وہ شکست کے خوف سے پیچھے ہٹ گئی کیونکہ 5اگست2019کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اسکے غیر قانونی اقدام نے کشمیریوں کی ناراضگی اور غم وغصے کر بڑھا دیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button