مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے ایک اور نوجوان شہید کر دیا، سابق پولیس افسرہلاک

troops in Kashmirسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع جموں میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے اکھنور میں ایک فوجی آپریشن کے دوران شہید کیا۔بھارتی فوجیوں نے ہفتے کے روز بھی اسی علاقے میں ایک نوجوان کو شہید کیا تھا۔
دریں اثناء اتوار کی صبح ضلع بارہمولہ کے علاقے گانٹہ مولہ میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کے سابق سینئر سپرنٹنڈنٹ محمد شفیع میر کو گولیاں مار کرقتل کر دیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button