مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :ضلع اسلام آباد میں آتشزدگی کے باعث چار مکان خاکستر

سرینگر18 جون (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی طور زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جمعہ کی رات ضلع اسلام آباد میں آتشزدگی کے ایک ہولناک واقعے میں کم از کم چار رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے شیرپورہ میں ایک رہائشی مکان میں شدید آگ بھڑک اٹھی جو بعد ازاں قریبی گھروں میں پھیل گئی۔واقعے میں چار رہائشی مکانات جل گئے۔ مقامی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ سے متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button