سکھ

جیل میں قید خالصتان رہنما امرت پال سنگھ بطور آزاد امیدوار پارلیمانی انتخابات میں حصہ لیںگے

download (17)امرتسر: بھارت میں جیل میں قید خالصتان رہنما اور ”وارس پنجاب دے ‘تنظیم کے سربراہ امرت پال سنگھ پنجاب کے کھڈور صاحب حلقے سے بطور آزاد امیدوار پارلیمانی انتخابات میں حصہ لیںگے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق امرت پال کے وکیل راج دیو سنگھ خالصہ نے ایک بیان میں کہا کہ ”وارس پنجاب دے“ کے سربراہ نے الیکشن لڑنے کے لیے اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
راج دیو نے امرت پال سے ڈبرو گڑھ جیل میں ملاقات کی ہے جہاں وہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت بند ہے۔ بھارتی پولیس نے امرت پال کو گزشتہ برس اپریل میں گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button