سکھ

ہم سکھ رہنما کے قتل پر بھارت سے جواب چاہتے ہیں: جسٹن ٹروڈو

اوٹاوا: کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ہم بھارت کو اشتعال دلانے کی کوشش نہیں کر رہے بلکہ سکھ رہنما کے قتل پر جواب چاہتے ہیں۔
وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اوٹاوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، اشتعال انگیزی یا کشیدگی نہیں بڑھا رہے۔واضح رہے کہ خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں 18جون کو گولیاں مار کرقتل کیا گیا تھا۔ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف سکھوں نے لندن سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے تھے۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا اوراس معاملے پر بھارتی سفارتکار کو ملک بدرکردیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button