بھارت

جنگی جنون: بھارت نے سپر سونک میزائل کا تجربہ کر لیا

indian testsنئی دہلی: بھارت نے آج اوڈیسہ کے ساحل پر واقع ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے سپرسونک میزائل اسسٹڈ ریلیز آف ٹارپیڈو (سمارٹ) کا کامیاب تجربہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ میزائل تجریہ بھارت کے بڑھتے ہوئے جنگی جنوں کا پتہ دیتا ہے ۔
سمارٹ ایک کینسٹرائزڈ ہائبرڈ سسٹم ہے جو سپرسونک رفتار کا حامل ہے۔ یہ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا میزائل ہے جس میں ہلکے وزن کے ٹارپیڈو کو پے لوڈ کے طور پر لے جایا جاتا ہے۔ ہتھیاروں کا یہ نظام بھارتی بحریہ کے لیے اینٹی سب میرین وارفیئر (اے ایس ڈبلیو) میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
یہ ٹیسٹ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے پر کیا گیا جو خلیج بنگال سے متصل مشرقی بھارتی ریاست اوڈیسہ کے ساحل پر واقع ہے۔
اس میزائل کے کامیاب ٹیسٹ نے خطے میں ہتھیاروں کی ممکنہ دوڑ کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارت کی بڑھتی ہوئی فوجی صلاحیتیں خطے کو غیر مستحکم کر سکتی ہیں اور کشیدگی میں خطرناک اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button