کرناٹک : T20سیمی فائنل میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر چار کم عمر لڑکے گرفتار

 

چکمگلور 11 نومبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر چکمگلور میں پولیس نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے کی پاداش میں چار کم عمر لڑکوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
لڑکوں نے 9نو مبر کوپاکستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست پر جشن منایا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ حراست میں لیے گئے لڑکوں کا تعلق ریاست آسام سے بتایا جاتا ہے جو چکمگلور میں ایک کافی فارم میں کام کر رہے تھے۔ پولیس نے انہیں مقامی لوگوں کی شکایت پر حراست میں لیا۔پولیس نے لڑکوں کی گرفتار ی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے پاکستان کی جیت پر جشن منایا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے

Leave a Reply

%d bloggers like this: