مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے

100983997سرینگر: بھارت کے غیر قانونی طورپرزیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے نوجوان کو ضلع سانبہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ بھارتی پولیس نے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے آرا گام میں ایک اور کارروائی کے دوران دو نوجوان کوگرفتار کر لیا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے بی جے پی کی زیر قیادت مودی حکومت کی سامراجی پالیسیوں پرکڑی تنقید کی ہے جن کامقصد مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے اسرائیلی طرز پر کشمیریوں کو اپنے ہی وطن میں ثقافتی شناخت اور زمینوں سے محروم کرنے کیلئے شہری املاک کی ضبطگی کی مہم کی بھی مذمت کی ۔
ادھرپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا ہے کہ مودی حکومت کشمیریوں سے انکی شناخت اور وسائل چھیننے کے درپے ہے ۔ انہوں نے کشمیریوں پر استحصال اور ناانصافی کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے لوگوں سے کہاکہ وہ بی جے پی کے کشمیر مخالف ایجنڈے کے خلاف متحد ہوجائیں۔ محبوبہ مفتی نے مودی حکومت کی طرف سے اسلام آباد-راجوری حلقے میں ووٹروں کو ڈرانے دھمکانے کی کوششوں پر بھی تنقید کی۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھی اسی طرح کے خیالات کااظہارکرتے ہوئے مودی حکومت کے ساتھ ملی بھگت اور بی جے پی کے حق میں انتخابات کو ملتوی کرنے جیسے ہتھکنڈے استعمال کرنے پر بھارتی الیکشن کمیشن کی شدید مذمت کی ۔
دریں اثنا مقبوضہ کشمیر کے مختلف حصوں میںسینکڑوں مزدوروں، یومیہ اجرت پر کام کرنیوالوں اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے کارکنوں نے اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کئے ۔ مظاہرین نے مقبوضہ علاقے میں محنت کش طبقے کی شکایات کے اذالے میں قابض انتظامیہ کی ناکامی کی بھی مذمت کی ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام ایک خط میں انکی توجہ مودی کی بھارتی حکومت کی طرف سے اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں و کشمیر میں پارلیمانی انتخابات منعقد کرانے کی کوششوں کی جانب مبذول کروائی ہے۔ خط میں بنیادی آزادیوں پر پابندی اور انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں کی بھی مذمت کی گئی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button