مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں تین ایس پی اوزغفلت برتنے اور منشیات فروشی میں ملوث ہونے پر برطر ف

download (5)جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع سانبہ میں تین اسپیشل پولیس آفیسرز (ایس پی اوز)کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے اور منشیات فروشی میں ملوث ہونے پر نوکری سے برطرف کر دیا گیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایس پی اوز دلجیت سنگھ، بالی رام اور دیپک سنگھ کو 2023میں شروع کی گئی دو الگ الگ محکمانہ انکوائریوں کے نتیجے میں نوکریوں سے برطرف کیاگیا ہے۔دلجیت سنگھ اور بالی رام کو رام گڑھ پولیس اسٹیشن میں درج قتل کے مقدمے کے سلسلے میں گرفتارکیاگیا تھا اور وہ پولیس کی حراست سے فرار ہوگئے تھے۔ حکام نے بتایا کہ انہیں فرائض میں غفلت برتنے پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔حکام کے مطابق ایک اورواقعے میں دیپک سنگھ کو نوکری سے برطرف کیاگیا جو سانبہ پولیس اسٹیشن میں انسداد منشیات کے قانون کے تحت درج ایک کیس میں ملوث تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button