”مدرز ڈے“کو غزہ ،کشمیر کی پرعزم ماﺅں سے منسوب کیا جانا چاہیے، وزیر اعلیٰ پنجاب
لاہور 12مئی:
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ماﺅں کے عالمی دن کو غزہ اور کشمیر کی پرعزم اور بہادر ماوں سے منسوب کیا جانا چاہیے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مریم نواز شریف نے ماو¿ں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں ماں کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہوں جو کہ پیار، دیکھ بھال اور محبت کی مظہر ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماں زندگی کی پریشان کن مشکلات میں سکون اور راحت کا مجسمہ ہے، مائیں خاندانی زندگی کا سنگ بنیاد اور معاشرے کا مضبوط ستون ہوتی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مدرز ڈے دنیا بھر کی ماو¿ں کی غیر معمولی محبت اور قربانیوں کو دل کی گہرائیوں سے تسلیم کرنے کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ہر روز اور خاص طور پر مدرز ڈے پر اپنی عظیم ماں کی غیر موجودگی کو بہت محسوس کرتی ہوں۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ آج میں اپنی والدہ محترمہ کی دعاو¿ں کی وجہ سے موجودہ عہدہ پر فائز ہوں،والدین کی خدمت کے سنہری اصول پر سختی سے عمل کرنے والے دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوتے ہیں۔