بھارت سیاست کو کھیلوں سے دور رکھے ، انوار الحق کاکڑ
اسلام آباد :
پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بھارت پر سیاست کو کھیلوں سے دور رکھنے پر زور دیاجبکہ بھارت آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے لیے پاکستانی شائقین اور صحافیوں کو ویزا جاری کرنے میں مسلسل تاخیر کر رہا ہے۔
ایک میڈیا انٹرویو میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اگر ورلڈ کپ پاکستان میں ہوتا تو ہم ہندوستانیوں کو ویزا جاری کر تے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو کھیلوں کو سیاست سے دور رکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انکے بھارت کے دورے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ انہوں نے قومی ٹیم سے ہر پاکستانی کی طرح ملک کا نام روشن کرنے کی خواہش کااظہار بھی کیا۔بھارت کے ساتھ تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ معمول کے تعلقات چاہتا ہے لیکن بھارت کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ تنازعہ کشمیر کے پاکستان اور کشمیریوں سمیت تین فریق ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت کو کشمیریوں کے مطالبات اورانکی خواہشات کو بھارت کو پورا کرنا چاہیے ۔