بھارت

بھارت :گائے کی اسمگلنگ کے شبے میں عمر رسیدہ شخص کو برہنہ کر کے موٹر سائیکل سے باندھ کر گھسیٹا گیا

1122

نئی دہلی:بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع گڑھوا میں گائے کی اسمگلنگ کے شبہ میں ایک 60سالہ شخص کوبرہنہ کرکے موٹرسائیکل سے باندھ کر گھسیٹاگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی اخبار”انڈین ایکسپریس ”کی ایک رپورٹ میں کہاگیا کہ یہ واقعہ جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی سے تقریبا 275 کلومیٹر دور امرورا گائوں کے قریب اس وقت پیش آیا جب جمعہ (17مئی) کو سرسوتی رام نامی شخص اپنے مویشیوں کے ساتھ بنشی دھر نگر انٹاری جا رہا تھا۔بنشی دھر نگر انٹاری سب ڈویژنل پولیس آفیسر(ایس ڈی پی او) ستیندر نارائن سنگھ نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق تین افراد، جن کی شناخت راہل دوبے، راجیش دوبے اور کاشی ناتھ بھوئیاں کے طور پر ہوئی ہے، ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ انہوں نے سرسوتی رام کو روکا اور اس پر گائے کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد انہوں نے 60سالہ شخص کو برہنہ کر کے اسے اپنی موٹر سائیکل سے باندھ دیا۔ رام نے ایف آئی آر میں کہاکہ ملزمان مجھے کچھ فاصلے تک گھسیٹ کر لے گئے اور سڑک پر چھوڑ کر بھاگ گئے۔متاثرہ شخص کو علاج کے لیے اسپتال لایا گیا۔ پولیس افسرنے بتایا کہ کاشی ناتھ بھوئیاں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی ملزمان کو پکڑنے کے لیے تلاشی مہم جاری ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button