بھارت

منی پور: ضلع چندیل میںیونائیٹڈ کوکی لبریشن فرنٹ کے رہنما کے گھر پر پولیس چھاپے کے بعد کشیدگی

امپھال: شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور کے ضلع چندیل میں پولیس کیطرف سے یونائیٹڈ کوکی لبریشن فرنٹ (یو کے ایل ایف) کے ایک رہنما کے گھر میں چھاپے کے بعد سخت کشیدگی پیدا ہو گئی ہے ۔ تنظیم نے چھاپے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے منی پور پولیس کو انتباہ جاری کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یو کے ایل ایف نے ایک بیان میں چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سنگین کارروائی ہے اور اگر ایسی کارروائی جاری رہیں تو وہ خاموش تماشائی نہیں بنے گی۔تنظیم نے کہا کہ وہ ’ایس او او‘ معاہدے کی پوری طرح سے پاسداری کر رہی ہے لیکن پولیس نے چھاپہ مار کر معاہدے کی سنگین خلا ف ورزی کی ہے۔
ادھر پولیس نے چھاپے کے حوالے سے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن یو کے ایل ایف کے خلاف نہیں تھا بلکہ یہ منشیات فروشوں کے ایک سرغنہ کو پکڑنے کا مشن تھا۔تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔KMS-07/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button