بھارت

مودی حکومت جی20 کے مندوبین سے بھارت کی حقیقت چھپا رہی ہے: راہل گاندھی

نئی دہلی 09ستمبر(کے ایم ایس) بھارت میں کانگریس کے سینئر رہنماراہول گاندھی نے مودی حکومت پر شدیدتنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ G20 سربراہی اجلاس کے مندوبین سے بھارت کی حقیقت چھپا رہی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر کہا کہ مودی حکومت مہمانوں سے ملک کی حقیقت چھپا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت ہمارے غریب لوگوں اور جانوروں کو چھپا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مہمانوں سے بھارت کی حقیقت چھپانے کی ضرورت نہیں ہے۔راہل گاندھی کا یہ بیان جی 20 مندوبین کے مہاتما گاندھی کی یادگارپر جانے سے پہلے دہلی پولیس کی طرف سے مرکزی دہلی کے راج گھاٹ اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو بندروں اور کتوں سے خالی کرانے کے لیے شہری ایجنسیوں کی مدد طلب کرنے کے ایک دن بعدسامنے آیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے کئی کچی آبادیوں کو صاف کیا اور اداروں سے سانپ پکڑنے والوں کی خدمات حاصل کرنے کے لئے کہا۔متعلقہ ادارے سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ مندوبین کے راج گھاٹ کے دورے سے پہلے بندروں اور کتوں کو پکڑنے کے لیے لوگوں کو  تعینات کرے۔ادھربھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے کو جی 20 عشائیے میں مدعو نہ کیے جانے پر کانگریس پارٹی اوربھارتی حکومت ایکدوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔سنیچر کو کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ یہ صرف اسی ملک میں ہو سکتا ہے جہاں نہ جمہوریت ہو اور نہ ہی کوئی اپوزیشن ہو۔راہول گاندھی نے اس حوالے سے کہاکہ مودی حکومت ملک کی 60فیصد آبادی کے لیڈر کی قدر نہیں کرتی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button