مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں میں احتجاجی مظاہرے کے باعث ٹرین کو روک دیا گیا

protest 000جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے جموں ریلوے اسٹیشن پر ایک احتجاجی مظاہرے کے باعث نئی دہلی سے آنے والی ٹرین کو روک دیاگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین ٹرین کی باربارمنسوخی اور ناقص نظام الاوقات کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے پٹریوں پر بیٹھ گئے۔ پولیس نے فوری مداخلت کرتے ہوئے مظاہرین کو حراست میں لیا اور ٹرین کو اپنا سفرجاری رکھنے کی اجازت دی۔مظاہرین میں سے ایک نے کہاکہ ہم ٹرینوں کی باربارمنسوخی کی وجہ سے گزشتہ کئی دنوں سے جموں و کشمیر میں پھنسے ہوئے ہیں۔معلومات مانگنے کے باوجود، ہمیں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شدید گرمی میں ہماری برداشت ختم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ہم احتجاج کرنے پر مجبورہوئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button