مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں میں احتجاجی مظاہرے کے باعث ٹرین کو روک دیا گیا
جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے جموں ریلوے اسٹیشن پر ایک احتجاجی مظاہرے کے باعث نئی دہلی سے آنے والی ٹرین کو روک دیاگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین ٹرین کی باربارمنسوخی اور ناقص نظام الاوقات کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے پٹریوں پر بیٹھ گئے۔ پولیس نے فوری مداخلت کرتے ہوئے مظاہرین کو حراست میں لیا اور ٹرین کو اپنا سفرجاری رکھنے کی اجازت دی۔مظاہرین میں سے ایک نے کہاکہ ہم ٹرینوں کی باربارمنسوخی کی وجہ سے گزشتہ کئی دنوں سے جموں و کشمیر میں پھنسے ہوئے ہیں۔معلومات مانگنے کے باوجود، ہمیں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شدید گرمی میں ہماری برداشت ختم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ہم احتجاج کرنے پر مجبورہوئے۔