مقبوضہ جموں و کشمیر

شوپیاں: بھارتی انتظامیہ نے مزید دو کشمیریوں کی جائیدار ضبط کر لی

WhatsApp-Image-2024-05-29-at-4.37.08-PM-860x860سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے ضلع شوپیاں میں دو کشمیری نوجوانوں کی کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے بدنام زمانہ تحقیقاتی ایجنسیوں کے اہلکاروں کےساتھ مل کر عادل حسین اور محمد یعقوب کی کئی کنال اراضی اور دکانیں ضبط کر لیں۔
یاد رہے کہ مودی حکومت نے اگست2019میں مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد دیگر ناروا اقدامات کے ساتھ کشمیریوں کی جائیدادوں پربھی قبضے کا ایک نہ ختم ہونے والاسلسلہ شروع کر دیا ہے جسکا مقصد کشمیریوں کو اپنے ہی وطن میں اجنبی بنانا اور ان سے چھینی گئی جائیدادیں غیر کشمیریوں کے تصرف میں دینا ہے۔

متعلقہ مواد

Back to top button