مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کرسکتا،خواجہ فردوس

سرینگر03 دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمااور ڈیموکریٹک پولٹیکل موومنٹ کے چیئرمین خواجہ فردوس نے کہا ہے کہ بھارت بدترین ظلم وتشدد اورطاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کرسکتا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خواجہ فردوس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارت آئے روز جموں و کشمیر پر اپنے غیر قانونی تسلط کو طول دینے کیلئے قابض فوجیوں کی تعداد بڑھا رہا ہے جوکہ انتہائی تشویشاک ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت اسرائیلی طرز پر کشمیریوں کی زمینوں پرقبضے کیلئے مقبوضہ علاقے کو عملًا فوجی چھائونی میں تبدیل کررہا ہے اور اب قابض فوجیوں کوجموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں زمینیں بھی الاٹ کی جارہی ہیں۔ خواجہ فردوس نے کہا کہ در اصل بھارت مقبوضہ علاقے میں غیر کشمیریوں کو بڑے پیمانے پر ڈومیسائل کے اجرا کے ذریعے جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب بگاڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی کے باوجود بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کمزورکرنے میں ناکام رہا ہے ۔ حریت رہنما نے کہا کہ کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی سے کم کوئی چیز قبول نہیں کریں گے کیونکہ کشمیریوں نے اس سلسلے میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ طاقت کے نشے میں دھت بھارتی فوجی کشمیری خواتین ،بچوں بوڑھوں اور بالخصوص نوجوانوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آئے روز کشمیری نوجوانوں کوجعلی مقابلوں میں شہید کیا جا رہا ہے ۔ خواجہ فردوس نے کہا کہ کشمیری عوام کی خوہشات کے مطابق دیرینہ تنازعہ کشمیر کوحل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن وسلامتی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار اداکرے تاکہ کشمیری عوام کو بھارتی مظالم سے نجات مل سکے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button