مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: راجوری میں آزادی کے حق میں پوسٹرز چسپاں

جموں 07 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں خطے کے ضلع راجوری میں آزادی کے حق میں پوسٹر چسپاں کئے جانے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پوسٹر جموں و کشمیر غزنوی فورس (جے کے جی ایف) کی طرف سے ضلع تھنہ منڈی کے علاقے عظمت آباد میں چسپاںکئے گئے ہیں۔بھارتی پولیس کے حکام نے بتایا کہ تھنہ منڈی پولیس اسٹیشن میںغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔پوسٹروں میں جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button