مقبوضہ جموں و کشمیر

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کا بھارت مخالف مظاہرہ

bf1cd27a-1536-4ce3-be5a-6c4ca3d8f763اسلام آباد17 نومبر (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے بڑھتے ہوئے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے خلاف اسلا م آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماﺅں نے اس موقع پر اپنی تقاریر میں بھارت ریاستی دہشت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قابض بھارتی فورسز نے سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں الطاف احمد بٹ اور ڈاکٹر مدثر گل سمیت چار شہریوں کو جعلی مقابلے میں بہیمانہ طریقے سے شہید کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے بڑے پیمانے پر کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور مودی کی انتہا پسند حکومت نے مقبوضہ علاقے میں فوجی طاقت کی پالیسی کے ذریعے پورے علاقے کا امن داﺅ پر لگا رکھا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی کی فسطائی حکومت مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کر کے جموںوکشمیر کے بارے میں اقوا م متحدہ کی قراردادوں کو غیر موثر کرنا چاہتی ہے۔ حریت رہنماﺅں نے کہا کہ کشمیری ایک عظیم مقصد کے لیے اپنی جانیں قربان کررہے ہیںاور بھارت جبر و استبداد کے ہتھکنڈوں کے ذریعے انکے جذبہ آزادی کو ہرگز دبا نہیں سکتا۔ انہوںنے عالمی برادری پر زور دیاکہ مقبوضہ علاقے میں ریاستی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button