بھارت
چین نے بھارت کی سرحد کے ساتھ جدیدترین جنگی طیارے تعینات کر دئے ، بھارتی میڈیا کادعویٰ
نئی دلی:بھارت نے چین کی طرف سے اسکی سرحد کے ساتھ جدید ترین جے۔20 جنگی طیارے تعینات کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت کے ٹی وی چینل ‘این ڈ ی ٹی وی’ نے دعویٰ کیاہے کہ چین نے بھارت کی سرحد سے 150 کلو میٹر کے فاصلے پر سکم میں چھ ففتھ جنریشن جے۔20 جے۔20،10جے ۔10اور ایک جے ۔500جنگی طیارے تعینات کئے ہیں ۔جے۔20اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔این ڈی ٹی وی نے سیٹلائٹ مناظر کے حوالے سے نشر کی گئی ایک خبر میں دعویٰ کیاہے کہ چین نے جنگی طیارے تبت کے شہر شیگازی میں فوجی و سول خدمات کے ہوائی اڈے پر تعینات کئے ہیں۔12ہزار408فٹ کی بلندی پر واقع یہ ہوائی اڈہ دنیا کے بلند ترین ہوائی اڈوں میں بھی شامل ہے۔چین نے 20لڑاکا طیارے 2020اور 2023میں بھی تبت میں تعینات کئے تھے ۔فوری طورپر بھارتی حکومت اس سلسلے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے ۔