بھارت

بہار : نوجوان کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا

پٹنہ 25 جنوری (کے ایم ایس)بھارتی ریاست بہار کے شہر نوادہ میں سرسوتی پوجا کے لیے چندہ نہ دینے پر رکشہ ڈرائیور کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔
رکشہ ڈرائیور کی شناخت رویندرا راجونشی کے نام سے ہوئی ہے۔مقتول کے خاندان والوں نے بتایا کہ رویندرا سے کچھ نوجوانوں نے سرسوتی پوجا کے لیے چندہ مانگااوراسکے انکار پر انہوں نے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ رویندرا کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جا یا گیا جہاں جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

متعلقہ مواد

Leave a Reply

Back to top button
%d