مقبوضہ جموں و کشمیر

عمر عبداللہ کی طرف سے کشمیریوں کی گرفتاریوں پر قابض حکام پر کڑی تنقید

omer Abdullahسرینگر :
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جموں خطے میں حالیہ حملوں کے بعد عام کشمیریوں کی گرفتاریوں اور انہیں ہراساں کرنے پربھارتی قابض حکام پر کڑی تنقید کی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ نااہل قابض انتظامیہ صرف لوگوں کو گرفتار،انہیں نظربند اور ہراساں کرناہی جانتی ہے۔انہوں نے کہاکہ قابض انتظامیہ بار بار ایک ہی جیسی غلطیاں دوہرا کر مختلف نتائج کی امید کر رہی ہے ۔عمر عبداللہ نے مزیدکہاکہ اگر آپ کے پاس واحد ہتھیار ہتھوڑا ہے تو آپ کو ہر چیز ایک کیل کی طرح ہی نظر آتی ہے۔انہوں نے کہا قابض حکام کی ظلم و جبر کی پالیسیوں سے صرف لوگوں میں احساس محرومی اور انکا غم وغصہ بڑھ رہا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button