مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں:آگ لگنے سے 3افراد جھلس کر جاں بحق

جموں 14مارچ (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں کے ریذیڈنسی روڈ کے قریب جھونپڑیوں اور ایک سکریپ کی دکان میں آگ لگنے سے تین افراد جھلس کر جاں بحق اور کم سے کم 15 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایاہے کہ آگ آج شام کو لگی جس میں تین افراد زندہ جل گئے جبکہ متعدد افراد کو زخمی حالت میں بچا لیا گیاہے ۔ ایس ایس پی جموں چندن کوہلی نے کہاہے کہ مبینہ طوررپر آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ آگ کے شعلوں نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اوروہاں موجود ایل پی جی سلنڈر دھماکے سے پھٹے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button