بھارت

بھارت : گائے کا گوشت رکھنے کے الزام پر 11افراد کے مکانات مسمار

bildose

بھوپال:بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے قبائلی علاقے منڈلا میں گائے کا گوشت رکھنے کے الزام پر 11افراد کے مکانات مسمار کر دیے گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق منڈلا کے پولیس سپرانٹنڈنٹ رجت سکلیچا نے صحافیوںکو بتایا کہ یہ کارروائی ایک خفیہ اطلاع ملنے پر کی گئی کہ نین پور کے علاقے بھینواہی میں بڑی تعداد میں گائے کو ذبح کرنے کے لیے بند کردیاگیا ہے۔۔انہوں نے کہاکہ ایک ٹیم وہاں پہنچی اور150گائیں بندھی ہوئی دیکھیں۔انہوں نے کہاکہ تمام 11ملزمان کے گھروں کے ریفریجریٹرز سے گائے کا گوشت برآمد کیا گیا۔ایس پی نے کہا کہ گائے اور گائے کے گوشت کی برآمدگی کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی 10کی تلاش جاری ہے۔پولیس حکام نے بتایاکہ گائے کے گوشت کی غیرقانونی تجارت کے خلاف کارروائی کے تحت 11افراد کے مکانات کو مسمارکردیا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button