بھارت

اترکھنڈ؛ ہندو غنڈوں نے کرسمس تقریب پر حملہ کردیا، پادری اور انکی اہلیہ پر تشدد

اتر کاشی 25دسمبر( کے ایم ایس)بھارتی ریاست اترکھنڈ کے ضلع کاشی میں ایک کرسمس پروگرام پر قریباً تیس کے قریب ہندو انتہا پسندوں نے حملہ کر دیا۔
ضلع کاشی کے گاﺅں پوروالا میں عیسائیوں کے ”ہوپ اینڈ لائف سنٹر“ میں دعائیہ تقریب کا انعقا دکیا جا رہا تھا کہ اس دوران ہندو غنڈوں نے حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے دیگر کے ساتھ ساتھ عیسائی پادری اور انکی اہلیہ کو بھی مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے عیسائی پادری اور انکی اہلیہ سمیت چھ عیسائیوں کو گرفتار کر لیا۔ علاقے کے عیسائیوں کا کہنا کہ ریاست میں اکثر عیسائی اور مسلم برادری کے افراد کو حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button