بھارت

الہ آبادہائی کورٹ نے نابالغ لڑکے کیساتھ بدفعلی کے مجرم ہندو پجاری کی درخواست ضمانت مسترد کردی

delhi-court-grants-bail-to-accused-arrested-28-years-after-1996-lajpat-nagar-blastپریاگ راج:
بھارتی ریاست اترپردیش کی الہ آباد ہائی کورٹ نے نابالغ 12سالہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی کے جرم میں گرفتار ایک ہندوپجاری کو ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق رواں سال فروری میں ہند و پجاری نے آدم پورکے علاقے امروہہ میں ایک مندر کے قریب 12سالہ یتیم بچے کواپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیاتھا۔ملزم ہندو پجاری نے ضمانت کیلئے الہ آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ہائی کورٹ کے جج جسٹس روہت رنجن اگروال نے ملزم درخواست گزار جمنا گری کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اپنے حکم میں کہاکہ متاثرہ ایک 12 سالہ لڑکا ہے، جو پہلے ہی اپنے والدین کو کھو چکا ہے۔جرم کی سنگینی اور متاثرہ بچے کے بیانات کومدنظر رکھتے ہوئے عدالت نے مجرم ہندو پجاری کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ بچہ میلہ دیکھنے گیا تھا اور واپس نہ آنے پر جب اسکے چچا اسے ڈھونڈنے گئے تو اسے روتے ہوئے پایا۔بچے نے بتایاکہ ہندو پجاری اسے ایک مندر کے قریب لے گیا اور اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ۔ہندو پجاری کو 10فروری کو پولیس نے گرفتار کیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button