بھارت

جمعہ کی نماز پر پابندی کا مطالبہ کرنے والی پوجا پانڈ ے کیخلاف مقدمہ درج

علی گڑھ 07جون (کے ایم ایس)بھارتی شہرعلی گڑھ میں جمعہ کی نماز پر پابندی کا مطالبہ کرنے والی ہندو مہاسبھا کی سیکریٹری ڈاکٹر پوجا شکون پانڈے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ایڈیشنل میونسپل مجسٹریٹ کی جانب سے انہیں نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سچ بولنے سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو معذرت خواہ ہوں۔ پوجا کے خلاف فرقہ پرستی پر مبنی بیان دینے اور مختلف گروپوں کے درمیان دشمنی کو ہوا دینے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔علی گڑھ انتظامیہ کے مطابق پوجا شکون پانڈے نے متنازعہ بیان سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔پوجا پانڈے نے ایک یادداشت کے ذریعے مطالبہ کیا تھا کہ جمعہ کی نماز کے موقع پر لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی ہونی چاہیے۔ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس کے بعد ان کے خلاف پولیس اسٹیشن گاندھی پارک میں مقدمہ درج کیا گیا۔انہیں بھیجے گئے نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ یادداشت جمع کرانے سے قبل آپ کی جانب سے میڈیا کے سامنے جو بیانات دیے گئے ہیں ان میںبنیادی طور پر مذہبی جنون پھیلانے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔ آپ نے ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے جس پر کئی لوگوں کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ضلع میں دفعہ 144نافذ ہے جس کے تحت قواعد کے خلاف ہجوم کا اجتماع، بغیر اجازت پروگرام کرنے اور کسی بھی مذہبی طبقے کے جذبات بھڑکانے والے بیانات دینے سے منع کیا گیا ہے۔اس کے باوجود آپ نے نہ صرف سوشل میڈیا پر قابل اعتراض بیانات دیے بلکہ یہ ویڈیو کلپ بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل کر دی جس کی وجہ سے حساس شہر میں مختلف برادریوں کے درمیان تصادم ہونے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں خلل پڑنے کا خدشہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button