ٹویٹر نے مودی کے ناقد سی جے ورلیمین کا اکاونٹ بلاک کردیا
نئی دہلی 22 جون (کے ایم ایس)مائیکروبلاگنگ اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے معروف صحافی، مصنف اور تجزیہ کار سی جے ورلیمین کا اکاونٹ بلاک کردیا ہے۔ انہوں نے بھارت میں مودی کی زیرقیادت حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف پوسٹیں کی تھیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ٹوئٹر نے اپنے نوٹیفکیشن میں کہاکہ بھارت کے مقامی قوانین کے تحت ٹوئٹر کی ذمہ داریوں کی تعمیل کرنے کے لیے ہم نے ملک کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کے تحت میں مذکورہ اکاﺅنٹ کو بلاک کر دیا ہے۔
CJ Werleman نے ٹویٹر کے اس اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں نریندر مودی کی فسطائی حکومت کے مطالبات کی وجہ سے ٹویٹر نے انکا اکاﺅنٹ بند کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ ٹویٹر بھارتی حکومت کے تحفظ کیلئے کام کرر ہا ہے۔
انہوں نے استفسار کیا کہ ٹویٹر نے ان کا اکاو¿نٹ کیوں بند کیاجب کہ میںنے بھارتی قوانین یا ٹویٹر کی صارف پالیسیوں کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹویٹر مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کو چھپانے میں مودی حکومت کی مدد کررہا ہے۔