بھارت

سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی شہری امریکا کے حوالے

gurpit singh panuاسلام آباد:
سکھ رہنما گروپتونت سنگھ پنون کے قتل کی سازش میں گرفتار بھارتی شہری نکھل گپتا کو امریکہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی شہری نکھل گپتا پر امریکی شہری گرپتونت سنگھ کو قتل کرنیکی مبینہ سازش کا الزام ہے، نکھل گپتاکو امریکا کی درخواست پرچیک ری پبلک میں گزشتہ سال گرفتارکیا گیا تھا جسے اب امریکا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ نکھل گپتا نے گزشتہ سال جون میں بھارت سے پراگ کا سفر کیاتھا اور اسے چیک حکام نے گرفتار کیاتھا۔ چیک عدالت کی جانب سے نکھل کی حوالگی کی منظوری کے بعد اسے امریکا منتقل کیا گیاہے ۔نکھل گپتا کو فی الحال بروکلین میں ایک وفاقی حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے۔نکھل گپتا پر امریکی وفاقی پروسیکیوٹر نے الزام لگایا ہے کہ اس نے بھارتی حکومت کے ایک عہدیدار کے ساتھ مل کر شمالی بھارت میں ایک خودمختار سکھ ریاست کی حمایت کرنے والے امریکی باشندے گروپتونت سنگھ پنون کو قتل کرنے کی سازش کی تھی۔امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ نکھل گپتا کو آج نیویارک کی وفاقی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، امریکی پراسیکیوٹر نے نکھل گپتا پر امریکا میں 4 سکھ رہنمائوں کو قتل کرنیکی سازش کے الزامات عائد کیے تھے جو درست ثابت ہونے پرنکھل گپتاکو 20 سال قید ہوسکتی ہے۔امریکی حکام کے مطابق نکھل گپتا کو سکھ رہنمائوں کے قتل کی ہدایت بھارتی حکومت کے ایک عہدیدار نے دی تھی تاہم بھارتی حکومت نے امریکی الزام کی تردید کی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button