بھارت
نیپال نے بھارتی ساختہ اینٹی بائیوٹک کی فروخت روک دی
کھٹمنڈو:نیپال میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے صحت کے سنگین خطرات کے پیش نظر ایک بھارتی فرم کے تیار کردہ اینٹی بائیوٹک انجیکشن کی فروخت اور تقسیم روک دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابقنیپال کے ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ڈی ڈی اے) کے محکمہ نے بھارت میں زیڈس ہیلتھ کیئر لمیٹڈ کی طرف سے تیار کردہ بائیو ٹیکس 1 گرام کی تقسیم کا عمل روک دیا ہے کیونکہ اس سے مریضوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ Biotax 1gm مختلف بیکٹیریل انفیکشن کے علاج اور جراحی کے انفیکشن کو روکنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔تاہم لیبارٹری ٹیسٹوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دوا مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اتررہی۔
محکمہ نے مینوفیکچرنگ کمپنی، درآمد کنندگان اور تقسیم کاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دوا کی فروخت، درآمد اور تقسیم کو اگلے نوٹس تک فوری طور پر روک دیں